تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

روزہ رکھنے والے مسلمان سیکیورٹی رسک ہیں، ڈنمارک کی وزیر کی ہرزہ سرائی

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی وزیر برائے امیگریشن انگرا اسٹوج برگ نے روزہ رکھنے والے مسلمانوں کو معاشرے کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگرا اسٹوج برگ نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں موجود مسلمان رمضان میں 18 گھنٹے تک کچھ کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں، اس دوران وہ اپنے کاموں پر بھی جاتے ہیں، وہ مختلف مشینیں بھی آپریٹ کرتے ہیں اور بسیں بھی چلاتے ہیں ان کا یہ عمل ہمارے تحفظ کے لیے خطرات پیدا کرسکتا ہے۔

خاتون وزیر نے کہا کہ ڈنمارک میں موجود تمام مسلمان رمضان کے دوران اپنے کاموں سے چھٹیاں لیں تاکہ ہماری سوسائٹی کو لاحق خطرات دور ہوسکیں۔

ڈنمارک کی تھری ایف ٹرانسپورٹ یونین نے خاتون وزیر کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں جو ابھی تک موجود ہی نہیں ہے۔

ڈنمارک کی مسلم یونین نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ پر خاتون وزیر کو کہا ہے کہ مس اسٹوج برگ آپ کی توجہ کا شکریہ لیکن مسلمان بالغ افراد روزہ رکھ کر بھی اپنا اور معاشرے کے دیگر افراد کا خیال رکھنے کی بہترین اہلیت رکھتے ہیں۔

خاتون وزیر کی جماعت کے ایک وزیر نے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسٹوج برگ کو تجویز دی ہے کہ سیاست دان غیر ضروری مداخلت کے بجائے حقیقی مسائل حل کرنے کی جانب توجہ دیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -