اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

اگلے سال ملک میں معاشی ترقی 6 فیصد سے تجاوز کرجائے گی:مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگلے سال ملک میں معاشی ترقی چھ فیصد سے تجاوز کر جائے گی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بے پناہ مواقع ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرمایہ کاری پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں منافع کی شرح دیگر ممالک سے بہتر ہے اور مہنگائی میں اضافے کی شرح سنگل ڈیجٹ تک محدود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی سسٹم میں آئی، ایسے موثر اقدامات کیے گئے جس کے ذریعے بجلی سسٹم میں شامل ہوئی، مزید کام کر رہے ہیں جلد دیگر مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

اپوزیشن کا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، ٹیکس چوروں کو نہیں چھوڑیں گے، مفتاح اسماعیل


وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ صرف لائن لاسز والے علاقوں میں ہے، ایل این جی درآمد کرکے گیس بحران پر بھی قابو پایا گیا، این ایچ اے کو سڑکوں کے لیے 540 ارب روپے دیئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ پاراچنار میں غیرقانونی منی ایکسچینج بن گئےہیں، غیرقانونی منی ایکسچینج سے ڈالرز کی اسمگلنگ ہورہی ہے، ملک میں غیرملکی کرنسی کی نقل وحرکت پر پابندی لگائیں گے۔


ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا معاملہ چیف جسٹس پاکستان کی صوابدید پر ہے، مفتاح اسماعیل


انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستانی بینکوں کو مسائل کا سامنا ہے، فرانس میں نیشنل بینک کو سات لاکھ ڈالر کا جرمانہ ہوا جبکہ امریکا میں حبیب بینک کو  پچیس کروڑ ڈالر کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں