جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پاک بحریہ کے 44 افسران نے ماسٹر اِن وار اسٹڈیز کی ڈگریاں حاصل کرلیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 47 واں پی این اسٹاف کورس کانووکیشن منعقد ہوا، جس میں پاک بحریہ کے 44 افسران نے ماسٹر اِن وار اسٹڈیز کی ڈگریاں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کالج میں 47 ویں کانووکیشن کی شان دار تقریب منعقد ہوئی، ترجمان کے مطابق تقریب میں پاک آرمی اور فضائیہ کے چار چار افسران نے بھی ڈگریاں حاصل کیں۔

پاکستان نیوی وار کالج کے گریجویٹنگ آفیسرز میں 16 دوست ممالک کے 28 غیرملکی افسران بھی شامل ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، چین، ملائشیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

پاک بحریہ کالج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے، جنھوں نے اس یادگار تقریب سے خطاب کیا اور کام یاب افسران کو مبارک باد دی۔

سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریجویٹنگ آفیسرز راست رویے اور ان تھک محنت کو اپنا شعار بنائیں، میں کام یاب افسران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

پاک بحریہ کی منگرووز اگاﺅ مہم 2018 کا آغاز ہوگیا، چیف آف دی نیول اسٹاف نے افتتاح‌ کیا


ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہم سایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ہم سایہ ممالک کے ساتھ اچھے باہمی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے مسلمان ممالک کے باہمی تعلقات کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو باہمی اتحاد و یگانگت سے مسائل حل کرنے چاہئیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں