ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

قومی خدمت کی بھرپور کوشش کی اور ہم سرخرو ہورہے ہیں، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

جھنگ: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی خدمت کی بھرپور کوشش کی اور ہم سرخرو ہورہے ہیں، 70 سال میں تیزی سے مکمل منصوبوں کی مثال نہیں ملتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب نے بجلی پیدا کرنے میں اربوں ڈالر لگائے ہیں، پیسہ پنجاب لگا رہا ہے مگر بجلی پورے پاکستان کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق قوم اسی طرح محنت کرے گی تو ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیں گے، عمران خان نے 2012 میں کہا تھا پانچ سال میں پورے پاکستان کو بجلی دیں گے، کے پی نے پانچ سال میں مائنس 6 میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے۔

[bs-quote quote=”تاریخ کے سستے ترین بجلی کے منصوبے لگائے ہیں، نیب کو چاروں منصوبوں پر سرٹیفکیٹ دینا چاہئے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شہباز شریف” author_job=”وزیراعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

شہباز شریف نے کہا کہ سندھ حکومت نے بھی صرف 15،20 میگاواٹ بجلی پیدا کی ہوگی، سستے منصوبے سے سستی بجلی پیدا ہوگی، اس سال دسمبر میں 800 میگاواٹ مزید بجلی مہیا کررہے ہوں گے، چاروں منصوبوں سے بجلی ساڑھے 7 روپے فی یونٹ دستیاب ہوگی، 66 برسوں میں 18 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ منصوبے کم از کم 50 فیصد کم لاگت پر لگے ہیں، حویلی بہادر شاہ منصوبہ دسمبر میں 800 میگاواٹ بجلی دے گا، حویلی بہادر شاہ کی دیکھ بھال کا خرچ بھی دیگر منصوبوں سے کم ہے، تاریخ کے سستے ترین بجلی کے منصوبے لگائے ہیں، نیب کو چاروں منصوبوں پر سرٹیفکیٹ دینا چاہئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں