اسلام آباد : سابق وزیراعظم نوازشریف جو کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کئے ہوئے تھے بالاخر واٹس اپ کے بخارمیں مبتلا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف بھی بیٹی کے نقش قدم پر چل پڑے اور احتساب عدالت میں مسلسل سوشل میڈیا کا استعمال کرتے نظرآئے۔
احتساب عدالت میں مریم نواز کے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نوازشریف واٹس ایپ کا استعمال کرتے رہے ، نوازشریف مختلف شخصیات کو واٹس اپ پر پیغامات بھجواتے رہے۔
انہوں نے امیر مقام، حنیف عباسی سمیت دیگر کو واٹس ایپ پر مختلف پیغامات بھی پڑھوائیں۔
عابدشیرعلی بھی طویل عرصے کے بعد احتساب عدالت پہنچے، عابد شیر علی، امیر مقام کے نشست سے اٹھتے ہی نواز شریف کیساتھ جا بیٹھےاور عابد شیرعلی کے جانے پر نوازشریف نے کیپٹن(ر)صفدر کو ساتھ بٹھالیا۔
یاد رہے کہ آج احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسددرانی کے انکشاف پرنیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ حساب کتاب کاوقت آگیا، یہ حکومت جیسے مدت پوری کررہی ہے،ایسا وقت کسی پرنہ آئے۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پیج پر خوش آمدید کہا تھا۔