اشتہار

سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

عمان : سمندری طوفان مکونو عمان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا، تیز ہواؤں اور شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، طوفان سے ایک شخص ہلاک اور دس لاپتہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان مکونو یمن میں تباہی مچانے کے عمان پہنچ گیا، تیز ہواؤں اور طوفانی بارش نے ساحلی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ طوفان کے باعث عمان کا دوسرا بڑا صلالہ ائیرپورٹ بند کردیا گیا ہے اور ساحلی علاقے میں ہنگامی حفاظتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کے مطابق طوفان سے عمان کا صوبہ ظفار متاثر ہوا ہے، صلالہ میں سمندری لہروں میں طغیانی اور طوفانی بارشوں سے شہر میں سیلاب جیسی صورتحال ہے، نشیبی علاقے، سڑکیں اور انڈر پاسز زیرآب آگئے اور گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

حکومت نے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، پورے علاقے میں ہنگامی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، طوفان میں گھرے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، شہریوں کو نشیبی علاقوں اور ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہ عمان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کا رخ سعودی عرب کی جانب ہوگا جبکہ دوسرے درجے کا سمندری طوفان تیسرے درجے میں تبدیل ہونے کے امکان ہے، جس کے باعث مزید علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں