لاہور : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے جمہوری حقوق کا انکار منفی نتائج کا حامل ہوگا، گلگت بلتستان پیکج عوام کی توہین ہے، وزیراعظم نے پیکج کے ذریعے وہاں کے عوام کے حقوق پروارکیا۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کا گلگت بلتستان پیکج مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد کی بیورو کریسی کو قانون سازی کا اختیار عوام کی توہین ہے،.
انہوں نے کہا کہ حکومت کا اعلان کردہ پیکج عوام کے حقوق سے انکار کئے مترادف ہے، اصلاحاتی پیکج پرگلگت بلتستان اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، اس سے علاقے کے سیاسی استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
چیئرمین پی پی نے اپوزیشن کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ نے31ویں آئینی ترمیم کے ذریعے فاٹا کے عوام کوآئینی حقوق دیے جبکہ گلگت بلتستان پیکج عوام کی توہین ہے۔ وزیراعظم نے پیکج کے ذریعے وہاں کے عوام کے حقوق پروارکیا ہے۔
گلگت بلتستان کے عوام کے جمہوری حقوق کا انکار منفی نتائج کا حامل ہوگا، عوام کی رائے کو نظرانداز کرنے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، پیپلزپارٹی برسراقتدار آکر گلگت بلتستان کے عوام کو جمہوری حقوق فراہم کرے گی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔