اشتہار

چاول کے برابر ننھی چپ متعارف، یہ کیا کام کرے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسٹاک ہوم: سویڈین کے ماہرین نے چاول کے دانے کےبرابر ایک ایسی چپ تیار کی ہے جو انسانی زندگی کو سہل بناتے ہوئے متعدد جھنجھٹوں سے نجات دلا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سویڈن میں جاسوسی یا ڈیٹا ہیک ہوجانے کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے ننھی سی چپ تیار کی جسے جسم کے کسی بھی حصے میں نصب کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ چپ جسم میں بہت آسانی کے ساتھ لگوائی جاسکتی ہے جیسے ناک یا کان چھیدا جاتا ہے، سویڈن کے ہزاروں شہریوں نے اب تک مائیکرو جپ اپنے جسموں میں نصب کروالی ہے۔

- Advertisement -

چپ لگنے کے بعد صارف کو شناختی کارڈ، کریڈیٹ کارڈ اور ٹرین کے ٹکٹس خریدنے کی جھنجھٹ سے نجات مل گئی کیونکہ انسانی شناخت کو ظاہر کرنے والی مائیکرو چپ صارف کے نام پر رجسٹرڈ کر کے اُس کا ڈیٹا سرکاری و حساس اداروں سمیت مختلف محکموں کو فراہم کردیا جاتا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ اُن کی نئی ایجاد یقیناً انسانی زندگی کو سہل بنائے گی کیونکہ اس میں ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے کہ آپ کو اپنے گھر یا دفتر کی چابیوں کی ضرورت پیش نہیں آئی گی اس کے علاوہ مقامی سطح پر چپ کی مدد سے بینک ٹرانزیکشن بھی عمل میں لائی جاسکے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں سویڈئش ماہرین نے ہی پہلی بار ایک چپ متعارف کرائی تھی جو  متعدد ترقیاتی یافتہ ممالک میں استعمال کی جارہی ہے  اور وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کا اس پر اعتماد بھی بڑھ رہا ہے۔

اپنے ہاتھ میں چپ نصب کروانے والے شہری کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے مجھے نئی زندگی ملی جو بہ زیادہ آسان ہے، میرا مشورہ ہے کہ لوگ دیگر جھنجھٹوں سے جان چھڑانے کے لیے اسے اپنے جسم میں نصب کروائیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں