منگل, نومبر 5, 2024
اشتہار

عدالت نے ملک میں چار اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عدالت نے ملک میں4اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں، الیکشن کمیشن کو ازسر نو قواعد کے مطابق اضلاع میں نئی حلقہ بندیوں کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے حلقہ بندیوں سے متعلق 40سے زائد درخواستوں کی سماعت کی۔

 مسلم لیگ نواز ، پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے پٹیشنرز  نے درخواستوں میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا ہے، عدالت نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 4اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیدیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر عدالت نے ملک کے مختلف4اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ان اضلاع میں ازسرِ نو حلقہ بندیاں کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ان اضلاع میں جھنگ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لوئر دیر کے حلقے شامل ہیں جبکہ بہاولپور، رحیم یار خان، چکوال، بٹگرام اور ہری پور کی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ عدالت نے محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ نئی حلقہ بندیوں میں ہر نشست پر آبادی کا تناسب مدنظر رکھا جائے، یاد رہے کہ ملک بھر میں حالیہ ہونے والی حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں 108 درخواستیں زیرسماعت ہیں۔

واضح رہے کہ پچیس جولائی کو ملک بھر میں مجموعی طور پر 874 نشستوں پر الیکشن ہوں گے، قومی اسمبلی کی 272 نشستوں پر نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

2018مزید پڑھیں: کے عام انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیوں کا اعلان

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی نشستوں میں ایک نشست کا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اب نشتیں تین ہوگئی ہیں، پنجاب کی 297، سندھ کی 130، خیبر پختونخوا کی 124، بلوچستان کی 51 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں