اشتہار

امریکا میں خراب موسم کی رپورٹنگ کے دوران 2 صحافی ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں خراب موسم کی رپورٹنگ کے دوران مقامی ٹی وی چینل کے اینکرپرسن اور ایک فوٹو گرافر حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی چینل کے اینکرپرسن مائیک مک کورمین اور فوٹو گرافر آرون اسملٹرز امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں موسلا دھار بارش اور تیز طوفان کے باعث انتہائی خراب موسم کی رپورٹنگ کرنے جارہے تھے کہ ان کی کار پر ایک درخت آگرا جس پر دونوں صحافی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

مائیک مک کورمین مقامی ٹی وی چینل پر ہفتہ وار ٹاک شو کرنے کے ساتھ رپورٹنگ بھی کیا کرتے تھے اور اپنی معمول کی ذمہ داری نبھانے کے لیے چینل کے کیمرہ مین کے ہمراہ شمالی کیرولائنا پہنچے تھے، جہاں وہ موسم کی خرابی کے باعث پھنسے شہریوں سے متعلق ایک رپورٹ بنانے جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

- Advertisement -

مقامی چینل کے ساتھی اینکر کیرول گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ اپنے دو صحافیوں کی ہلاکت کی بریکنگ نیوز دینا میرے لیے بہت مشکل تھا، مائیک اور آرون دونوں ہی بہت محںتی صحافی تھے اور ہم لوگ آفس میں ایک فیملی کی طرح رہتے تھے۔

مائیک مک کورمین اور آرون دونوں کی عمریں تیس سال کے قریب بتائی گئی ہیں جبکہ دونوں صحافی نجی نیوز چینل سے گیارہ سال سے وابستہ تھے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست میری لینڈ میں طوفانی بارشوں کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہے، جبکہ ایلوٹ شہر میں درجنوں گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور ایک شہری لاپتہ ہوگیا ہے جس کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں