اشتہار

ابوظہبی: 6 ارب 35کروڑ درہم کے غبن میں ملوث 28 ملزمان کو 15 برس کی قید

اشتہار

حیرت انگیز

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ابو ظہبی بینک میں 6 ارب 35 کروڑ درہم کے غبن میں ملوث 28 ملزمان کو 1 سال سے 15 برس کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کے دارالحکومت ابو ظہبی کی عدالت نے بدھ کے روز ابو ظہبی بینک غبن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے غبن کرنے والے 28 ملزموں کو ایک سال سے 15 برس تک قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے ملزمان کو بینک سے دھوکا دہی اور بینک کی رقم میں بڑی مقدار میں غبن کرنے پر سزائیں سنائی ہیں۔

- Advertisement -

عدالت کے سامنے بینک انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے 6 ارب 35 کروڑ درہم کی خطیر رقم میں خرد برد کیا ہے۔ عدالت نے مجرموں کو حکم دیا کے کہ وہ 90 لاکھ درہم بینک کو بطور جرمانہ ادا کریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں بینک غبن کیس میں گرفتار ہونے والے 33 افراد میں امریکی، روسی، بھارتی، کینیڈین اور پاکستانی شہری شامل ہیں جنہیں گذشتہ برس حراست میں لیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملزمان میں بینک کے ملازمین بھی شامل تھے جنہوں نے رقم کو غیر متحرک بینک اکاؤنٹ سے جعلی اکاؤنٹس میں منتقل کیا، پھر ان اکاؤنٹس سے رقم نقدی کی صورت میں نکالی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت نے 8 ملزمان کو 15 برس جبکہ 10 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا احکامات جاری کیے۔

ابوظہبی کی عدالت نے اپنی ذاتی اکاؤنٹس میں رقم منتقل کرنے والے دیگر 9 ملزمان کو 7، 7 برس قید کی سزا سنائی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عدالت نے تمام ملزمان کو جیل میں اپنی اپنی سزائیں مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کے بھی احکامات دیئے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں