اشتہار

یو اے ای کا 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا کیسے مل سکتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں دو طرح کے ٹرانزٹ ویزے جاری کیے جاتے ہیں تاہم 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کی ایک شرط ہے۔

الامارات الیوم  کے مطابق یو اے ای کی ڈیجیٹل گورنمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو طرح کے ٹرانزٹ ویزے جاری کیے جاتے ہیں جس میں سے ایک 48 جب کہ دوسرا 96 گھنٹے کا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 48 گھنٹے کا ویزا تو بالکل مفت ہے تاہم اس کو 96 گھنٹے کی کٹیگری میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا، لیکن 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کی شرط ہے اور وہ شرط 50 درہم فیس کی ادائیگی ہے جس کے بعد یہ کوئی شخص یہ ویزا حاصل کر سکتا ہے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 96 گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزا امارات کی کسی بھی ایئر لائن کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے یو اے ای آنے والے کو آمد سے قبل ویزے کے لیے ایئر لائن کو درخواست دینا ہوتی ہے۔ ویزا فیس ایئر لائن کے دفتر میں ہی وصول کی جاتی ہے۔

امارات کی قومی ایئر لائنز کے ذریعے ہی ٹرانزٹ ویزا کی درخواست اسمارٹ چینلز فار ریزیڈنسی اور سٹیزن شپ (ای چینل)، فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی یا اسمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعہ جمع کرائی جا سکتی ہے تاہم اس مدت کے دوران وزیٹر کو یو اے ای چھوڑنا ہوگا۔

ویزا حاصل کرنے کے لیے پاسپورٹ یا سفری شناختی دستاویز کی میعاد امارات میں داخل ہونے سے پہلے ماہ سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ سفید بیک گراؤنڈ والی تصویر، ٹکٹ اور اپنے اگلی منزل کا ویزا ہونا بھی ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں