لندن: برطانیہ کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے گئے چیرٹی ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی ورلڈ الیون کو 72 زنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیرٹی ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس آوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں آئی سی سی ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑی 17 ویں اوور میں 127 رنز پر آوٹ ہوگئے۔
ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کی جانب سے تمیم اقبال اور لیوک رانچی میدان میں آئے اور دونوں اوپنرز کھیل کے تیسرے اوور میں ہی پویلین لوٹ گئے، تمیم نے محض دو جبکہ رانچی بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے۔
بوم بوم آفریدی آئی سی سی ورلڈ الیون کے کپتان مقرر
بعد ازاں شعیب ملک اور تھیسارا پریرا نے 37 رنز بنائے، شعیب ملک 12رنز بنانے کے بعد برتھ وائیٹ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے وہ صرف 12 رنز بناپائے، ورلڈ الیون کے کپتان شاہد آفریدی بھی 11رنز ہی بناپائے۔
قبل ازیں ٹاس جیت کر ورلڈ الیون کے کپتان شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ان کی طرف سے کرس گیل اور لیوس میدان میں آئے ،جہنوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ کرس گیل شعیب ملک کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے، وہ محض 18 رنز ہی بناپائے، بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے مقررہ آوورز میں 200 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے تھے، جبکہ یہ ان کو آخری انٹرنیشنل میچ کا موقع دیا گیا تھا، میچ سے قبل کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا۔
شاہد آفریدی کا ورلڈ الیون کی جانب سے میچ کھیلنے کا اعلان
خیال رہے کہ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس خیراتی میچ مقصد گذشتہ سال 2017 میں جزائر غرب الہند میں ارما اور مریا نامی سمندری طوفانوں سے کرکٹ اسٹیڈیمز کو پہنچنے والے نقصانات کی تعمیر و مرمت کے لیے چندہ جمع کرنا ہے۔
علاوہ ازیں شاہد آفریدی نے چیریٹی میچ میں شرکت کا موقع دینے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کیریبئن متاثرین کی امداد کا موقع دینے پر آئی سی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیرٹی میچ میں شرکت میرے لیے اعزاز کی بات ہے، کرکٹ ریلیف کاز کے لیے میچ میں شرکت ہمیشہ یاد رہے گی، دریں اثنا شاہد آفریدی نے کیریبئن جزائر میں سمندری طوفان سے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا، انہوں نے متاثرین کے لیے اپنی فلاحی ادارے کی جانب سے 20 ہزار ڈالر عطیہ بھی کیے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔