تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش ہوئی تو ایکشن لیا جائے گا، چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر الیکشن ملتوی کرانے کی کوششش ہوئی تو سپریم کورٹ ایکشن لے گا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس سے سوال کیا کہ آج کل ملک میں الیکشن ملتوی کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے، جواب میں چیف جسٹس ثاقب نثار  نے کہا کہ اگر ایسا وقت آیا تو آپ ہمیں حرکت میں دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد نگراں حکومت کے وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلیے25جولائی کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے الیکشن وقتی طور پر ملتوی کرانے کے مطالبے بھی سامنے آرہے ہیں، اس حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں ایک قرار داد بھی پیش کی گئی ہے۔

قرارداد  میں کہا گیا ہے کہ ماہ جولائی میں گرمی کی شدت بہت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس کے علاوہ حج سیزن کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بھی جاتی ہے، حج و عمرے پر جانے والے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: کاغذات نامزدگی سے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے: نگراں وزیر اعظم

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے فارم میں ترامیم کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد آئندہ عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل روک دیا ہے۔

مزید پڑھیں: عدالتی حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل روک دیا

جس کے بعد نگراں وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف فوری طور پر اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے ان کا کہنا ہے کہ اپیل دائر کرنے کا مقصد انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنانا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -