کم پالا: افریقی ملک یوگنڈا کی حکومت نے فیس بک اور واٹس ایپ کے بے جا استعمال سے شہریوں کو روکنے کے لیے نیا ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کی حکومت نے پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکشن اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گھنٹوں وقت برباد کرنے والے صارفین کے لیے ’گپ شپ ٹیکس‘ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہریوں کے وقت کو بچانے اور بلاوجہ سوشل میڈیا کے استعمال سے باز رہنے کے لیے وائبر، ٹویٹر پر بھی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
مزید پڑھیں: فیس بک نے ٹرینڈنگ فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا
یہ بھی پڑھیں: فیس بک پوسٹ کو واٹس ایپ پر بھیجنا ممکن ہوگا
یوگنڈا کے صدر یوواری موسوینی کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا لوگوں کے دماغوں میں فضول خیالات پیدا کررہا ہے جس کی وجہ سے وہ دن بہ دن سست اور اپنا قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں، حکومتی ٹیکس سے نہ صرف شہریوں بلکہ قومی خزانے کو بھی بہت فائدہ ہوگا‘۔
اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پارلیمنٹ کی جانب سے جمعرات کے روز منظور ہونے والے قانون کے بعد فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کو ٹیکس کی مد میں 200 ’یوگنڈا شیلنگ‘ ادا کرنے ہوں گے علاوہ ازیں واٹس ایپ، ٹوئٹر اور وائبر استعمال کرنے والے صارفین کو 5 سے 4 سینٹ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔