جمعرات, اکتوبر 10, 2024
اشتہار

دبئی کے سوئمنگ پول میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں افطاری سے قبل دو بچے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچی سواد اور ڈھائی سالہ ان کا کزن شہاب اس وقت سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے جب والدین افطاری کرنے میں مصروف تھے۔

دونوں بچے افطاری سے کچھ وقت بل کھیلتے ہوئے باہر نکل گئے اور سوئمنگ پول میں ڈوب گئے، پولیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ بچے کو فوری طور پر شیخ لطیفہ ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اگلے روز وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

فیملی ممبر الحمادی کے مطابق میرے بھائی نے فون کرکے واقعے کی اطلاع دی، معصوم بچوں کی ہلاکت ہماری فیملی کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں ہے۔

الحمادی نے مزید کہا کہ بچی کی والدہ اپنی بہن کے گھر دعوت افطار میں شرکت کے لیے آئی تھیں، میں ان کے ہمراہ نہیں تھا جب یہ حادثہ رونما ہوا۔

بریگیڈیر بن گلائیتھا کے مطابق باورچی خانے کا دروازہ ڈائریکٹ سوئمنگ پول کی جانب جاتا تھا، گھر کے مالک کی غلطی سے دروازہ کھلا رہ گیا جو حادثے کا سبب بنا۔

بریگیڈیر نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں اور خاص طور پر جب وہ سوئمنگ پول کے نزدیک ہوں۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں، بچوں کو اس عمر میں علم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کررہے ہیں، سوئمنگ پول بچوں کی زندگی کے لیے بہت خطرناک ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں