اشتہار

انسانی بے حسی نے بے زبان وہیل کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: تھائی لینڈ کے ساحل پر عوام کی جانب سے پھینکی جانے والی تھیلیوں نے وہیل مچھلی کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی تھائی لینڈ کے ساحل پر وہیل مچھلی نیم مردہ حالت میں پائی گئی جس کی خبر ملتے ہی متعلقہ محکمے کے لوگ ڈاکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔

طبی ماہرین نے چار روز تک مچھلی کی جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکی البتہ دوران علاج اُس نے جو قہہ کی تو اُس میں پلاسٹک کے پانچ بڑے تھیلے نکلے جنہیں مچھلی بھوک کی وجہ سے نگل گئی تھی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: قوی الجثہ وہیل کی ہوا میں اچھلتی ہوئی ویڈیو وائرل

ڈاکٹرز نے ہلاکت کے بعد پائلٹ وہیل کا پوسٹ مارٹم کیا تو اُس کے پیٹ میں سے 80 کے قریب پلاسٹک کے بڑے تھیلے، بوتلیں اور ٹن برآمد ہوئے جن کا وزن 29 کلو سے زیادہ تھا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے میں تھیلوں کی موجودگی کے باعث مچھلی کئی دن تک کچھ بھی نہیں کھا سکی اور وہ بیمار بھی پڑ گئی جس کی وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی۔

مچھلی کی لمبائی 33 فٹ تھی جبکہ اس کا وزن ساڑھے چھ ٹن یعنی 5900 کلوگرام تھا، ماہرین کے مطابق یہ مچھلی نوجوان تھی جس کی عمر ابھی صرف سات برس کے قریب تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے قریب چرنا آئی لینڈ پر پہلی بار ’کلر وہیل‘ کی آمد

ڈاکٹرز نے مچھلی کی وجہ موت پلاسٹک بیگز کو ٹھہراتے ہوئے عوام کو متنبہ کیا کہ وہ جب بھی ساحل کی طرف آئیں تو تھیلیاں سمندر میں نہ پھینکیں کیونکہ اس کی وجہ سے آبی مخلوق کی اموات واقع ہوجاتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں