جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

اسسٹنٹ کمشنر کی انوکھی کارروائی، سرکاری گاڑیاں چھیننا شروع کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نجیب جمالی کی انوکھی کارروائی سامنے آگئی، ناکا لگا کر سرکاری گاڑیاں ضبط کرنا شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نے الیکشن ڈیوٹی کو جواز بنا کر سرکاری ملازمین سے ان کی گاڑیاں چھیننے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نے انتخابات کے سلسلے میں ابھی سے قیوم آباد کے قریب ناکہ لگا کر سرکاری گاڑیاں ضبط کیں، گاڑیاں ضبط کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

- Advertisement -

اے سی کورنگی نجیب جمالی نے گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے ٹریفک اور تھانہ پولیس سے مدد حاصل کی، پولیس اہل کاروں کے ہم راہ کئی گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔

خیال رہے کہ انتخابات کو جواز بناکر جس طرح گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہیں اسے کسی بھی طور اچھا عمل قرار نہیں دیا جاسکتا، چلتی سڑک پر گاڑی کی چابی نکال کر عملے اور ڈرائیور کو جانے کا کہا جا رہا ہے۔

الیکشن سبوتاژ ہوا تو غیر جمہوری قوتیں فائدہ اٹھاسکتی ہیں، گورنر سندھ


اسسٹنٹ کمشنر کورنگی نجیب جمالی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کو الیکشن ڈیوٹی کے لیے ضبط کر رہے ہیں، ان کو انتخابات میں استعمال کیا جائے گا۔

کارروائی کی کوریج روکنے کے لیے اے سی کورنگی کی جانب سے میڈیا کو دھمکی بھی دی گئی، انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ اگر فوٹیج بنائی تو کیمرہ چھین لیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں،مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں