اشتہار

چینی شہری کی تابوت کے بجائے گاڑی میں‌ تدفین، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: گاڑی سے بے پناہ محبت کرنے والے چین کے رہائشی نے دار فانی سے کوچ کرجانے کے بعد کار میں ہی تدفین کی وصیت کی، مذکورہ شخص کو کار میں ہی دفنا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چائنا میں ایک شخص دار فانی سے کوچ کرگیا جب تدفین کا مرحلہ آیا تو لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہوگئے کہ مذکورہ شخص نے کار کے ساتھ دفن ہونے کی وصیت کی تھی تاہم اہلخانہ نے آخری وصیت کے مطابق اس کی تدفین کار میں ہی کردی۔

چینی شخص کو اپنی گاڑی سے بے پناہ محبت تھی اس کے اہلخانہ نے پرانی گاڑی ہنڈائی سوناٹا 10000 یون میں خریدی تھی، چینی شخص کی گاڑی کرین کے ذریعے اٹھائی گئی اور تدفین کا عمل مکمل کیا گیا۔

- Advertisement -

ناردرن چائنا کے رہائشی شخص کی شناخت ’کیو ای‘ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ہربئی صوبے کے شہر باؤڈنگ میں رہائش پذیر تھا، مقتول کے اہلخانہ کے مطابق وہ شنگھائی، بیجنگ اور گوانزوہو کے شہروں سے ہوتے ہوئے آئے ہیں اور تدفین پر تقریباً 80000 یون خرچ کرچکے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ قبرستان میں سلور رنگ کی گاڑی کو احتیاط کے ساتھ کرین کے ذریعے قبر میں اتارا جارہا ہے، کار کفن کی تدفین کے بعد کرین کے ذریعے ہی قبر کو مٹی سے ڈھانپ دیا گیا، کار کا لائسنس کار کے ساتھ رکھا گیا ہے اور اس کی نمبر پلیٹ بھی نہیں اتاری گئی۔

بہت سے لوگ اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ دار فانی سے کوچ کر جانے والے شخص کے بعد کار اور گھر ان کی ملکیت بن جاتی ہے مگر اس شخص نے اس کو غلط ثابت کردیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں