تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

متحدہ عرب امارات، عید الفطر پر 7 شاپنگ مالز میں 90 فیصد ڈسکاؤنٹ میں اشیاء دستیاب ہوں‌ گی

دبئی: متحدہ عرب امارات حکومت نے عید سے قبل شہریوں کو خوشخبری سنادی، عید الفطر کے پہلے روز 7 شاپنگ مالز میں اشیاء 90 فیصد ڈسکاؤنٹ میں ملیں گی، شاپنگ مالز 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عید کے پہلے روز متحدہ عرب امارات کے 7 شاپنگ مالز میں اشیاء 90 فیصد ڈسکاؤنٹ پر دستیاب ہوں گی، جمعہ 15 جون سے 500 مزید اسٹورز اشیاء مناسب قیمت پر فروخت کریں گے۔

ڈیپارٹمنٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے مطابق عید کے موقع پر دئیے جانے والے ڈسکاؤنٹ سے بیرون ممالک لوگ بھی استفادہ کرسکیں گے جس سے ان کی عید کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں گی۔

گزشتہ سال صرف یس مال میں اشیاء 90 فیصد ڈسکاؤنٹ میں دستیاب تھیں تاہم اب ان میں چھ مالز کا اضافہ ہوا ہے، ان میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر مال، ال جمی مال، دلما مال، ہیلی مال، مرینا مال، بوادی مال اور یس مال شامل ہیں۔

عید الفطر کے پہلے روز ابوظہبی اور ال عین میں زید اسٹیڈیم میں رات 9 بجے پانچ منٹ کے لیے آسمانوں پر برقی قمقموں کی روشنیاں بکھیری جائیں گی۔

غیر ملکیوں کی بڑی تعداد میں متحدہ عرب امارات آمد کے پیش نظر ابوظہبی سمر سیزن میں بھی 21 جون سے 18 اگست تک متعدد اشیاء مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹورازم سیکٹر ابوظہبی سلطان الموتاوا ال داہیری کا کہنا ہے کہ یہ شاپنگ کے لیے بہت اچھی آفر ہے اور کسی شخص کو اس کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے، زیادہ سے زیادہ فیملیز کو اس سہولت سے استفادہ کرنا چاہئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -