اشتہار

عید کی خریداری، مردوں کو نفیس کرتوں کی تلاش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر کی مارکیٹو ں میں عید کی خریداری عروج پر ہے، خواتین کے شانہ بشانہ مرد بھی دیدہ زیب اور نفیس کرتا شلوار اور قمیص کی تلاش میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی مارکیٹوں میں گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی اور لوگ عید کے لیے اپنے پسندیدہ لباس خرید رہے ہیں۔

پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح معاشی حب کراچی میں جہاں خواتین عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں وہیں مرد بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں وہ بھی مارکیٹو ں سے دیدہ زیب اور نفیس کرتوں اور قمیص شلوار کی خریداری کے لیے بازار پہنچے۔

- Advertisement -

مرد زیادہ تر سادہ نفیس اور کاٹن کا سوٹ ہی پسند کرتے ہیں مگر اُن کی کوشش ہوتی ہے کہ ڈیزائن اور رنگ ایسا ہو جو دل کو بھا جائے۔ مارکیٹوں میں خواتین اور مردوں کے ساتھ بچے بھی آرہے ہیں تاکہ وہ اپنی پسند کے مطابق خریداری کریں اور عید پر اچھے سے اچھا لباس زیب تن کر سکیں۔

مزید پڑھیں: عید خریداری: جیب کترے سرگرم، احتیاطی تدابیر

واضح رہے کہ مارکیٹوں کے بڑھتے ہوئے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کے مستعدد بھی بازاروں کے اطراف میں واقع ٹریفک جام کی صورتحال کو قابو میں رکھ سکیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں