اشتہار

دبئی:پولیس افسران پر سیکیورٹی گارڈ کا تشدد، ملزم ٹرائل پر روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : عدالت نے کینین سیکیورٹی گارڈ کو ڈیوٹی پر موجود تین پولیس افسران پر تشدد کرنے اور انہیں مغلضات بکنے پر ٹرائل پر بھیج دیا.

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ریاست دبئی کی عدالت نے پولیس افسران کو تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں 22 سالہ سیکیورٹی گارڈ کو ٹرائل پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ 22 سالہ کینین سیکیورٹی گارڈ کو تین پولیس افسران کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بے عزتی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

پبلک پراسیکیوشن کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کی جانب سے شناختی کارڈ طلب کرنے پر سرعام پر جسمانی تشدد کرنے اور بے عزتی کرنے کے مقدمے میں عدالت نے ملزم کو ٹرائل پر بھیج دیا گیا ہے۔

عدالت میں وقوعہ کے عینی شاہد 38 سالہ پاکستانی بزنس مین نے سیکیورٹی گارڈ کی نشاندہی کرتے ہوئے جج کو بتایا کہ میں ریستوران میں موجود تھا کہ اچانک مذکورہ گارڈ نے ایک پولیس آفیسر کو آئی ڈی کارڈ کا تقاضہ کرنے پر پولیس افسر پر تشدد شروع کردیا۔

پاکستانی کاروباری شخصیت نے عدالت کو بتایا کہ ’متاثرہ پولیس افسر کے دیگر دو ساتھیوں جو پولیس وردی میں ملبوس تھے نے سیکیورٹی گارڈ کو ہٹانے کی کوشش کی تو مذکورہ ملزم نے ان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

عدالت نے بزنس مین کی گواہی سننے کے بعد ملزم کو ٹرائل پر دیتے ہوئے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں