بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان کو شکست، بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور : ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں کھیلے جانے والے ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم نے پاکستان کو باآسانی سات وکٹوں سے ہرا دیا۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ جیت لیا۔ ویمن ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم ناکام ہوگئی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف72رنز بنائے۔

کوئی کھلاڑی بہتر کارکردگی نہ دکھا سکی، ثناء میر20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت کی جاندار بولنگ کے سامنے پاکستان کی سات کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی نہ پہنچ سکیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے مذکورہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا،  سمرتی مندھانا اور ہرمن پریت کور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا, اس کامیابی کےبعد بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں