جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

لندن: چاقو زنی کا نشانہ بننے کا والا شہری ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : شمالی لندن میں واقع میٹرو ٹرن اسٹیشن میں مسلح شخص نے شہری پر حملہ کرکے زخمی کردیا، پولیس نے متاثرہ شخص کو فوری طور اسپتال منتقل کیا تاہم زخمی ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے شمال میں واقع ٹیوب اسٹیشن کے قریب چاقو بردار کے حملے میں ایک 30 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا تھا جیسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

لندن پولیس کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز لندن پولیس اور ایمبولینس کو گرین لائن اسٹیشن سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو اسپتال روانہ کیا۔

- Advertisement -

میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے 30 سالہ برطانوی شہری کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ لندن کے شمالی علاقے میں چاقو زنی اور گولی لگنے سے قتل ہونے کا یہ 74 واں مقدمہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے خیال ہے کہ سیکیورٹی اہلکار مقتول کو جانتے ہیں اور باقی مکمل معلومات پورسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد آئے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے کارروائی کا آغٓز جائے وقوعہ سے کرتے ہوئے سڑک کو بند کردیا گیا ہے تاکہ تحقیقات میں کوئی تو کاوٹ نہ آسکے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ لندن کی ایوان میں اراکین اسمبلی نے شمالی لندن میں ہونے والی قتل غارت گری اور دارالحکومت میں جرائم کی سطح میں اضافے پر ہنگامی بنیادوں تحقیقات کرنے کا کہا تھا۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں چاقو زنی کی وارداتوں میں رواں سال اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متعدد افراد اپنی جان سےجا چکے ہیں جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ا س حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن کو بندوقوں کے حملوں نے نہیں بلکہ چاقوحملوں نے وارزون میں تبدیل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک لندن میں 62 افراد چاقو بردار حملہ آوروں کے حملے میں ہلاک جبکہ 37 افراد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2011 سے 2017 تک برطانیہ میں 37 ہزار 443 چاقو زنی کے واقعات پیش آئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریںْ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں