جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بنگلادیش نے پہلی بار ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل جیت لیا، بھارت کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور : ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل بنگلادیش نے جیت لیا، بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو3وکٹوں سےہرادیا۔

فائنل میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو اس کیلئے بہتر ثابت ہوا، بھارت نے مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر ایک سو بارہ رنز بنائے۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش کی رومانہ احمد کامیاب باﺅلر قرار پائیں جنہوں نے چار اوورز میں 22 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا اور خدیجة الکبریٰ نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمیٰ خاتون اور جہاں آراء عالم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت کے 112رنز کے جواب میں بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن بھی شروع میں لڑکھڑا گئی اور میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا۔

کھیل کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو نو رنز درکار تھے، 110اور111کے اسکور پر دو وکٹیں گرنے سے میچ سنسنی خیز ہوگیا، بنگلہ دیش کو آخری گیند پر دو رنز درکار تھے۔

مزید پڑھیں: ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان کو شکست، بھارت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

جہاں آراء نے اپنے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے  دو رنز بنا لیے اس طرح بنگلادیش نے پہلی بار ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے,یاد رہے کہ  ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں