تازہ ترین

پلاسٹک کے کھلونے خوبصورت فرنیچر میں تبدیل

بچوں کے کھلونے زیادہ تر پلاسٹک سے بنائے جاتے ہیں جو خراب ہوجانے یا ٹوٹ جانے کے بعد پھینک دیے جاتے ہیں۔ بیلجیئم کی ایک کمپنی نے ان کھلونوں کو ری سائیکل کر کے نئی زندگی دے دی۔

ایکو برڈی نامی یہ کمپنی بچوں کے پرانے کھلونے جمع کرتی ہے۔ اس کمپنی کے ارکان مختلف اسکولوں میں جا کر بچوں کو پلاسٹک کے نقصانات بتاتے ہیں اور ان سے پرانے کھلونے دینے کا کہتے ہیں۔

ان کھلونوں کو بعد ازاں ایک پلانٹ میں لے جایا جاتا ہے جہاں انہیں توڑا جاتا ہے۔ مختلف رنگوں کے ٹکڑوں کو الگ کیا جاتا ہے اور ان سے بچوں ہی کے لیے نیا خوبصورت فرنیچر تخلیق کیا جاتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ہمارے بچوں کے زیر استعمال 80 فیصد کھلونے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیے جاتے ہیں۔

زمین میں تلف نہ ہونے کے سبب یہ کھلونے سالوں تک یونہی کچرے کے ڈھیر پر پڑے رہتے ہیں اور شہروں کی گندگی اور آلودگی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

پلاسٹک کی تباہ کاری کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -