اسلام آباد : پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو مشرف رسول سیان نے نئے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کیا، انہوں نے پی آئی اے ملازمین کو نئے ایئر پورٹ پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
سی ای او پی آئی اے مشرف رسول سیان نے نئے ایئر پورٹ پی آئی اے ملازمین کو درپیش مشکلات کے فوری حل کے لئے اقدامات کی ہدایت کی، ان کی ہدایت پر ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔
ٹاسک فورس روزانہ کی بنیاد پر چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ دے گی۔ مشرف رسول سیان نے کہا کہ ملازمین کو کام کی جگہ بہترین سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔
بعد ازاں پی آئی اے چیف ایگزیکٹو نے ایئر پورٹ ملازمین کےساتھ افطاری بھی کی۔ ملازمین نے پی آئی اے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے سہولیات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا،۔
مشرف رسول سیان نے ایئر پورٹ پر موجود پی آئی اے تنصیبات اور آپریشنل مشینری کو بہتر بنانے کے لئے بھی اقدامات کی ہدایت کی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔