ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

شارجہ: پاکستانی شخص نے کثیرالامنزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: گھریلو ناچاقی کی وجہ سے شارجہ کے رہائشی پاکستانی نوجوان نے 7 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق 35 سالہ پاکستانی نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر 7 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، شارجہ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 32 سالہ زیڈ ایس کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ایک شخص نے بلڈنگ سے کود گیا ہے، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور مذکورہ شخص کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکا۔

- Advertisement -

پولیس نے خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے مقتول کے اہل خانہ کو حراست میں لیا ہے، ابتدائی تفتیش میں مذکورہ شخص کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں معمولی تنازع سے تنگ آکر زیڈ ایس انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: خانہ کعبہ میں نومسلم نوجوان نے خودکشی کرلی

واضح رہے کہ چند روز قبل مکہ المکرمہ میں نومسلم شخص نے حرم کعبہ کے گرد طواف کے لیے بنی منزلوں سے کود کر خودکشی کرلی تھی، جب ہزاروں لوگ طواف میں مصروف تھے۔

گزشتہ سال فروری میں بھی ایک شخص نے حرمِ کعبہ میں خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تھی ، تاہم اسے بچا لیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ کہ مکہ مکرمہ میں تین سال قبل ہونے والے کرین حادثے میں 111 حجاج شہید اور 394 زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں