ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

کراچی: آن لائن ایف آئی آر درج کرانے کا سسٹم متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ پولیس نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آن لائن ایف آئی اندراج کا سسٹم متعارف کرادیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پولیس مددگار 15 کے افسر کا کہنا تھا کہ ہمیں شہریوں کی جانب سے نقدی چھننے اور موٹر سائیکل چوری ہونے کی بے تحاشہ شکایات موصول ہوتی ہیں ۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ شکایت درج کروانے تھانے گئے تو انہیں مشکلات کا سامنا ہوگا، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ پولیس مددگار پر جو کالز موصول ہورہی ہیں ان پر مقدمات درج کیے جائیں۔

- Advertisement -

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے شکایات درج کیں ہم نے اُن سے رابطہ کیا اور انہیں ایف آئی آر کے اندراج کے حوالے سے قائل کیا جس کے بعد مثبت نتائج سامنے آئے اور 15 روز کے دوران 150 سے زائد وارداتوں کے مقدمات درج ہوئے۔

اُن کا مزید کہنا تھاکہ اگر کوئی شہری نہیں آنا چاہتا تو وہ واٹس ایپ کے ذریعے اپنی شکایات بھیج دیتا ہے جس کے بعد انہیں ایف آئی آر کی کاپی بذریعہ ڈاک ارسال کردی جاتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں