جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 7 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران پانچ منشیات فروشوں سمیت 7 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرجانی ٹاؤن کےعلاقے رحیم گوٹھ، یوسف گوٹھ اورناصرگوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پانچ منشیات فروش گرفتارکرلیے۔

پولیس کےمطابق گرفتارمنشیات فروشوں کے قبضے سے مختلف اقسام کی چرس گٹکا اوردیگرمنشیات برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب لیاقت آباد فلائی اوورسے ملنے والی لاش کا معاملہ پولیس نے حل کرلیا، پولیس کے مطابق ہلاک شخص عمران ڈکیت معلوم ہوتا ہے جس کا تعلق رحیم یارخان سے ہے جبکہ جائے وقوعہ سے اسلحہ موبائل فونزاوردیگرسامان بھی برآمد ہوا ہے۔

ادھر ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیتوں کورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان شہری سےلوٹ مارکررہے تھے کہ ون فائیوپراطلاع ملی جس پرپولیس موبائل نے موقع پرپہنچ کرملزمان کوگرفتارکرلیا۔

کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 3 ڈاکو گرفتار‘ اسلحہ برآمد

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شہرقائد کے علاقے احسن آباد میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں