دبئی: حاکم دبئی اور ولی عہد کے سروں پر پرندے بیٹھنے کے خوبصورت منظر کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ولی عہد عبدالشیخ حمدان بن راشد المکتوم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حاکم دبئی اور ولی عہد کے ساتھ کچھ اور لوگ کھڑے ہیں۔
ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ پرندہ اپنی مرضی سے دوسرے لوگوں کو چھوڑ کر صرف حاکم دبئی اور ولی عہد کے سروں پر بیٹھتا ہے جبکہ وہاں موجود دوسرے لوگ بھی اس منظر کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔
چند روز قبل شیئر کی جانے والی 38 سیکنڈ کی ویڈیو اب تک دس ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا ہے جبکہ ساڑھے پانچ ہزار افراد نے اپنی ویڈیو کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں
يـا سبحـــــان الله ! pic.twitter.com/3mxqEskdqa
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) June 10, 2018