ایڈن برا: پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی، عثمان شنواری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق ایڈن بڑا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 166 رنز ہدف کے تعاقب میں 82 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شعیب ملک نے شاندار 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے صرف تین کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ڈٰی بج 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عثمان شنواری کے حصے میں دو وکٹیں آئیں جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے 22 میں سے 19 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سرفراز ہی کی قیادت میں پاکستان نے مسلسل آٹھویں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی۔
Pakistan win the second #SCOvPAK T20I by 84 runs and win the series by 2⃣-0⃣. This is seventh consecutive T20I series win for Pakistan.
More: https://t.co/uM9dCYBSF2 pic.twitter.com/QFzdCXBk8q— PCB Official (@TheRealPCB) June 13, 2018
پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو انہیں اچھی اوپننگ ملی اور 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 54 رنز بنے تاہم آٹھویں اوور میں اوپنر احمد شہزاد 24 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور اگلے ہی اوور میں دوسرے بلے باز فخر زمان بھی 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 83 کے مجموعی اسکور پر گری جب سرفراز احمد گیند کو باؤنڈری پار پہنچانے کے چکر میں شاندار کیچ کے بعد 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں آؤٹ کرنے میں باؤلر سے زیادہ فیلڈر کا ہاتھ تھا ، بعد ازاں طلعت حسین 17 اور آصف علی 98 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 98 رنز پر گری جس کے بعد شاداب خان اور شعیب ملک نے وکٹ پر کھڑے ہوکر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا مگر آخری ااور میں شاداب خان بھی پویلین روانہ ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے شعیب ملک 49 اور فخر زمان 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
مزید پڑھیں: سرفراز کی شاندار بیٹنگ، اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 48 رنز سے شکست
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم کی فتح میں سرفراز احمد کی شاندار بیٹنگ کا سہرا شامل تھا۔