تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

غزہ کے محصورین سے یکجہتی کے لیے مغربی اردن میں مظاہروں پر پابندی

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں غزہ کی پٹی کے محصورین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے یہ پابندی ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہے جب مغربی اردن کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد غزہ کی پٹی کے عوام پر عائد کردہ پابندیاں ختم کرنے کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے دفتر سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے، جس میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مغربی اردن کے کسی شہر میں غزہ کی پٹی کی حمایت میں کوئی جلوس نہ نکالنے دیا جائے اور کسی بھی مظاہرے کی کوشش کو سختی سے ناکام بنایا جائے۔

خیال رہے کہ مغربی اردن کے شہروں رام اللہ، الخلیل اور تابلس میں بڑے پیمانے پر غزہ کی پٹی کے محصورین کی حمایت میں مظاہرے ہورہے ہیں۔

مظاہرین کی جانب سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ غزہ کے عوام پر مسلط کی گئی انتقامی پالیسیاں ترک کرے اور غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی طرف سے مغربی اردن میں غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی اور فلسطینی اتھارٹی سے غزہ پر عائد کردہ پابندیاں ختم کرنے کے مطالبے کو گمراہ کہنا حکومت کی ناکامی اور مایوسی کا برملا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم  مغربی اردن میں غزہ کے عوام سے یکجہتی کے لیے ہونے والے مظاہروں کو گمراہ کن کہنے کے بجائے غزہ کے حوالے سے اپنی انتقامی پالیسی تبدیل کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -