پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

سعودی اتحادی افواج کی یمن میں کارروائی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اشتہار

حیرت انگیز

صنعا: سعودی اتحادی افواج کی جانب سے یمن میں بڑی کارروائی کے آغاز پر اقوام متحدہ نے شدید تشویش کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجؤوں کو اتحادی افواج کی جانب سے انخلا کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے پر سعودی اتحادی افواج نے یمن کی انتہائی اہم بندر گاہ الحدیدہ پر حملہ کردیا ہے جس پر اقوام متحدہ کو بڑے پیمانے پر نقصان کا اندیشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فیلیپو گرانڈی نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی اتحادی افواج کو اور حاثی باغیوں کو مذکرات سے معاملہ حل کرنا چاہیے بصورت دیگر حالات مزید سنگین ہوجائیں گے۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے جو کارروائی یمن میں شروع کی ہے اس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوگا، ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑسکتی ہیں، مہاجرین میں اضافے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔


سعودی اتحادی افواج کی حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی


بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ لڑائی سے مسئلے کا حل نہیں نکل سکتا، ضروری ہے کہ دونوں فریقین مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھیں اور ایک دوسرے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مسئلہ حل کریں۔

خیال رہے کہ سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف زمینی کارروائیوں کا دائرہ بڑھاتے ہوئے فوجی آپریشن میں فضائی اور سمندری افواج کی مدد بھی حاصل کرلی ہے، جس کے بعد فضا اور سمندر سے بھی حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب یمن میں امدادی سرگرمیاں انجام دینے والی ایجنسیوں نے شہر پر حملے کی صورت میں ڈھائی لاکھ افراد کی زندگی ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، امدادی ٹیموں نے کہا ہے کہ سعودی افواج کی شہر پر کارروائی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں