ماسکو:فیفا ورلڈ کپ 2018 کے دوسرے دن ہونے والے میچز میں یوروگوائے نے مصر کو شکست دے دی، جب کہ ایران نے مراکش پر غلبہ پالیا۔
تفصیلات کے مطابق آج روس میں منعقدہ عالمی مقابلے کے گروپ اے میں مصر اور یوروگوائے مدمقابل آئیں۔ مصر کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے باوجود کھیل کے آخری لمحات میں ہونے والے شان دار گول کے باعث یوروگوائے فاتح ٹھہرا۔
واضح رہے کہ یوروگوئے اپنا 13واں ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، جب کہ مصر کا یہ تیسرا ورلڈکپ ہے، مصر نے اٹھائیس برس بعد ورلڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے.
مصر کی امیدوں کا محور محمد صلاح ان فٹ ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں زخمی ہوئے تھے.
واضح رہے کہ گروپ اے میں شامل روس اور سعودی عرب گذشتہ روز مدمقابل آئے تھے، اس یک طرفہ میچ میں روس نے پانچ سفر سے کامیابی حاصل کی تھی.
مراکش بہ مقابلہ ایران
گروپ بی کے میچ میں مراکش اور ایران کی ٹیمیں مدمقابل آئی، مراکشی کھلاڑی کے اون گول کی وجہ سے ایران نے فاتح اپنے نام کی۔
مراکش کی ٹیم کھیل پر غالب رہی، اس کی جانب سے ایران کی پوسٹ پر متعدد حملے کیے گئے، مگر ایرانی گول کیپر کی پھرتی اور دفاعی لائن کی کوششوں سے گول کرنے میں کامیابی نہیں ہوئی۔
میچ کے بڑے حصے میں گیند مراکش کے پاس رہی، ایرانی ٹیم مخالفین کی پوسٹ پر زیادہ حملہ نہ کرسکی، البتہ میچ کے آخری لمحات میں مراکشی کھلاڑی نے گیند اپنی ہی پوسٹ میں پھینک دی۔
فیفا ورلڈ کپ 2018: عالمی میلے کا رنگا رنگ آغاز، روس کے ہاتھوں سعودی عرب کو شکست
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔