اشتہار

افغان صوبے ننگرہار میں خودکش دھماکا، 20 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان صوبے ننگرہار میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک افراد میں سیکیورٹی اہلکار، طالبان اور عام شہری شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کی ملاقات کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کی تقریب میں ہوا، کار خودکش دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان کے مقامی عہدیدار افغان سیکیورٹی اہلکاروں سے عید مل رہے تھے کہ گاڑی میں موجود راکٹ پھٹنے سے دھماکا ہوا، جس گاڑی میں دھماکا ہوا وہ طالبان کی تھی جو ملاقات کے دوران ہجوم میں کھڑی تھی۔

دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے، افغان ترجمان عطا اللہ نے کار بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ سیز فائر کا حصہ بننے والوں کے علاوہ دیگر گروپس کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان اور سیکیورٹی فورسز میں جنگ بندی کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے جبکہ طالبان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں اسکا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں