ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سعودی حکومت کا پاکستانیوں کیلئے 150ٹن کھجوروں کا تحفہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی حکومت نے  پاکستانیوں کیلئے 150ٹن کھجوروں کا تحفہ دے دیا، سعودی سفیر  نے کہا ہے کہ سعودی عرب اسلامی ممالک کی ہر ممکن مدد کرتا ہے اوراپنی آمدن کا ایک اعشاریہ نو فیصد انسانی امداد پر خرچ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سعودی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب میں سعودی حکومت کی طرف سے پاکستانیوں کیلئے 150ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا، جو حکومت پاکستان کے نمائندے جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن بریگیڈئر (ر)ذکیر نے وصول کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اسلامی ممالک کی ہر ممکن مدد کرتا ہے، سعودی عرب اپنی آمدن کا ایک اعشاریہ نو فیصد انسانی امداد پر خرچ کرتا ہے ۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب میں جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن بریگیڈئر (ر)ذکیر نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سعودی عرب کا امت مسلمہ کے اتحاد میں اہم کردار ہے۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ہر سال فوڈ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس کے تحت اسلامی ممالک میں راشن، کپڑوں اور غذائی تقسیم کی جاتی ہے، جنگ زدہ شام سمیت دیگر ممالک سعودی عوام کی جانب سے گزشتہ برس خطیر رقم بھیجی گئی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں