اسلام آباد: ہائی کورٹ نے نوازشریف کی ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی جانب سے ریفرنسز کو یکجا کرنےسےمتعلق دائر درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے انہیں غیر مؤثر قرار دے دیا۔
نوازشریف نے عدالت میں تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست دی تھی جس میں انہوں نے اپنے ہی بچوں کو فریق بنایا تھا۔
مزید پڑھیں: چیف جسٹس نے ایک بار پھر نوازشریف کی نیب ریفرنس یکجا کرنے کی اپیل خارج کردی
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں نیب کے ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس نے سماعت کی اور انہیں خارج کردیا۔
نواز شریف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف درخواست دائر کی تھی، جسے فروری میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونے والی سماعت کے جسٹس ثاقب نثار نےاعتراضات برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کردی تھی۔
خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کی تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے اُن پر باضابطہ فرد جرم عائد کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی نیب ریفرنسزکویکجا کرنےکی درخواستیں مسترد
واضح رہے کہ کہ لندن فلیٹس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کوملزم نامزد کیا گیا جبکہ دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں نوازشریف سمیت ان کے دونوں صاحبزادوں کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔