منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے، حتمی فہرست عمران خان کی منظوری سے جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 272 میں سے 229 حلقوں کے لیے امیدوار نامزد کردئیے گئے، خیبرپختونخوا کے 99 میں سے 90 حلقوں میں امیدوار کھڑے کردئیے گئے ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق پنجاب کے 238 حلقوں کے لیے امیدواروں کا تعین کردیا گیا ہے جبکہ سندھ کے 79، بلوچستان کے 36 حلقوں کے لیے امیدواروں کی نامزدگی مکمل کرلی گئی ہے۔

اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا ہے، فاٹا کے 11 حلقوں میں امیدوار کھڑے کردئیے گئے ہیں، باقی بچ جانے والے حلقوں کے لیے امیدواروں کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق علی محمد خان این اے 22 مردان سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، عامر لیاقت حسین این اے 245 کراچی سے الیکشن میں حصہ لیں گے، ملتان کے حلقہ این اے 154 سے سکندر بوسن کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔

عائشہ نذیر جٹ کی جگہ خالد محمود چوہان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، این اے 162 سے عائشہ جٹ سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے، چوہدری نثار کے مقابلے میں غلام سرور این اے 59، این اے 63 سے امیدوار ہوں گے۔

لودھراں سے علی ترین کی جگہ میاں محمد شفیق آرائیں کو تکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ضلع کوہستان میں تحریک انصاف نے سدرہ خالد کو ٹکٹ جاری کیا ہے، پی کے 42 ہری پور سے طاہر اقبال کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں