سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف حریت قیادت کی کال پرشٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیریوں کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اورٹرانسپورٹ بند ہے۔
مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے جبکہ مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ کرفیو لگایا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی، میرواعظ عمرفاروق اور یاسین ملک کی جانب سے وادی بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں جعلی مقابلے میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جس کے خلاف ہڑتال کی کال دی گئی۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید
یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیرکے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 5 کشمیری نوجوان شہید جبکہ خاتون سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016 میں حریت رہنما مظفروانی کی شہادت کے بعد سے وادی میں بھارتی فورسز کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور اس دوران درجنوں کشمیری نوجوان بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوچکے ہیں۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔