اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، جس میں انتخابات کے دوران پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے.
[bs-quote quote=”وسم گرما کی وجہ سے پولنگ کاوقت صبح 7 سے رات 8 بجے تک کیا جائے.” style=”style-2″ align=”left” author_name=”پی ٹی آئی”][/bs-quote]
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اانتخابات والے روز پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی خط روانہ کیا گیا ہے.
خط میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی وجہ سے پولنگ کاوقت صبح 7 سے رات 8 بجے تک کیا جائے.
پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ گرمی کی وجہ سے پولنگ متاثر ہوگی، دوپہر کے وقت ٹرن آوٹ کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے الیکشن کی سرگرمی اثرانداز ہوگی.
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے. الیکشن کمیشن جلد اس پر غور کرے گا.
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شیخ رشید کی جانب سے بھی پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جب کہ فواد چوہدری نے بھی اپنی گذشتہ پریس کانفرنس میں پولنگ کے دورانیے میں اضافہ کی مطالبہ کیا تھا.
افتخار چوہدری نے شہباز شریف کے ساتھ مل کر اربوں کا فراڈ کیا: فواد چوہدری
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں