اشتہار

پاکستان کے دوسابق وزرائے اعظم کے پاس ذاتی گاڑی نہیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے دو سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی اور یوسف رضا گیلانی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کیے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق دونوں کے پاس کوئی ذاتی گاڑی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن میں عوامی نمائندوں کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ناصرف اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائی گئیں بلکہ حلفیہ بیانات میں کہا گیا کہ انہوں نے اپنا کوئی بھی اثاثہ پوشیدہ نہیں رکھا۔

پاکستان کے وہ غریب سیاست دان جن کے پاس اپنی ذاتی گاڑی تک نہیں ہے ان میں سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی، یوسف رضا گیلانی، عمران خان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور حمزہ شہبازشریف شامل ہیں۔

- Advertisement -

کاغذات نامزدگی کے مطابق غریب سیاست دانوں کی فہرست میں ملک کی دو بڑی مذہبی جماعتوں کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پاس 17 گاڑیاں ہیں جو ان کی اور ان کے خاندان کی مشترکہ ملکیت ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں 3 گاڑیاں ظاہر کی ہیں جن میں ٹویوٹا ڈبل کیبن، ٹویوٹا لینڈ کروزر اور ٹریکٹرٹرالی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پاس دو گاڑیاں ہیں۔

آصف زرداری اور عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات

پاکستان کے امیرترین سیاست دانوں میں شمار کیے جانے والے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جن کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 54 کروڑ ہے لیکن ان کے پاس بھی اپنی ذاتی گاڑی نہیں ہے جبکہ ان کے والد آصف علی زرداری کے پاس 3 لینڈ کروزر، 2 بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز ہے، یہ سب گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں