جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل دیے۔

تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

سماعت کے آغاز پر نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی 7 دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف کی اہلیہ بیمار ہیں وہ ان کی تیمار داری کے لیے لندن میں ہیں۔ مشکل گھڑی میں نواز شریف اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن میں ہیں۔

درخواست کے مطابق مریم نواز بھی اپنی والدہ کی تیمار داری کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز کو 7 دن کی حاضری سے استثنیٰ دی جائے۔

مریم نواز کے وکیل نے ان کی والدہ کلثوم نواز کی پرانی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی رپورٹ کل تک آجائے گی، عدالت میں جمع کروا دیں گے۔

احتساب عدالت نے فی الوقت نواز شریف اور مریم نواز کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ کوشش کروں گا جلد حتمی دلائل مکمل کرلوں، خواجہ صاحب کی طرح 7 دن نہیں لوں گا۔ 3 سے 4 دن تک اپنے حتمی دلائل مکمل کرلوں گا۔

امجد پرویز نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل کے آرڈر میں مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام نہیں۔ وکیل خواجہ حارث نے یہ بات نہیں بتائی ہوگی۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ خواجہ حارث نے ایسا کچھ نہیں کہا جس پر امجد پرویز نے کہا کہ ان کی بحث تو یہی ہو گی بی وی آئی میں ان کے مؤکل کا نام نہیں۔ حسن اور حسین نواز بھی اس کیس میں ملزمان ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ کل بھی مریم نواز کے وکیل امجد پرویز دلائل جاری رکھیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں