جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

روس سے میزائل سسٹم نہ خریدیں، امریکا نے ترکی کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ جب تک انقرہ روس سے ایس 400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری کے منصوبے سے دستبردار نہیں ہوتا اس وقت تک ترکی کا ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاملہ خطرے میں رہے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے معاون ویس مچل نے سینیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی نے روس سے یہ نظام خریدا تو وہ امریکی قانونی بل کے تحت پابندیوں کا شکار ہوگا، بل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس دستخط کیے تھے۔

ویس مچل نے کہا کہ ایس 400 میزائل سسٹم کا حاصل کرنا حتمی طور پر امریکا کے ساتھ عسکری تعاون کے مواقع کو متاثر کرے گا اس میں ایف 35 بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات گزشتہ چند ماہ سے متعدد امور کے سبب کشیدہ ہوگئے ہیں ان میں ترکی میں زیر حراست امریکی شہریوں کے حوالے سے مقدمہ دائر کرنا بھی شامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے معاون نے ایک طرف ترکی پر تنقید کی اور دوسری طرف سراہا بھی، داعش تنظیم کے خلاف مہم میں انقرہ کی سپورٹ کے سبب ایک سرگرم حلیف اور شراکت دار قرار دیا، مچل کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کے ساتھ انٹیلی جنس اور دیگر کئی شعبوں میں تعاون حاصل کررہے ہیں۔

سینیٹ میں خطاب کے دوران ویس مچل نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سمجھتی ہے کہ اس کے پاس یہ قانونی اختیار ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر کانگریس کی جانب سے قانون سازی کے بغیر ترکی کو عسکری طیاروں کو فروخت روک دے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں