جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

چیف جسٹس عوام کو انصاف دینا چاہتے ہیں تو قرآن کو قانون بنائیں‘ سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عوام کو انصاف دینا چاہتے ہیں تو قرآن کو قانون بنائیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے مظلوموں کی بات کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو متحدہ مجلس عمل کامیاب ہوگی، لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں قوم کا لوٹا ہوا پیسہ ملک واپس لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایک پیسہ نکال کر قومی خزانے میں جمع کرائیں گے، کرپٹ عناصر کو 25 جولائی کے بعد جیل کا راستہ دیکھائیں گے، لسٹیں موجود ہیں کہ کس نے پیسہ کتنا اور کہاں سے کھایا ہے۔


قوم کرپشن فری اورخوش حال پاکستان کے لئےایم ایم اے پراعتماد کرے: سراج الحق


امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کیس میں 111 دن سپریم کورٹ گیا، ہم ملک کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، ایسی ریاست ہونی چاہیے جس میں اللہ کا قانون ہو، ہم خطے کو حقیقی معنوں میں اسلام کو گہوارہ بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسا نظام چاہتے ہیں جس کے ذریعے تعلیم عام ہوجائے، لوگوں کو بنیادی حقوق ملے، بہتر روزگار عوام کو میسر آئے، لیکن المیہ یہ ہے کہ آج چوروں لٹیروں نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔


اللہ نے ہمیں موقع دیا تو پاکستان کی تقدیر بدل دیں گے، سراج الحق


ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمران پاکستان میں کم برطانیہ میں زیادہ رہتے ہیں، ملک سے جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں