اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2018 کے لئے پولنگ کاوقت ایک گھنٹہ بڑھادیا ، اب پولنگ صبح 8سے شام 6بجے تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات2018 کی تیاریاں عروج پر ہیں ، الیکشن کمیشن نے پولنگ کاوقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا، پولنگ صبح 8سے شام 6بجے تک جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے پولنگ کے اوقات میں اضافہ کیا گیا۔
یاد رہے دو روز قبل الیکشن کمیشن نے کی 8بجےتک وقت بڑھانےکی درخواست مسترد کی تھی اور کہا تھا کہ پولنگ کا وقت قانون کے مطابق 8 گھنٹے مقرر
ہے، پولنگ کے اوقات صبح 8 تا 5سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے۔
مزید پڑھیں : الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد
لیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ وقت بڑھانے کا اختیار کمیشن کا ہے فی الحال ضرورت نہیں، وقت میں انتہائی مجبوری اورضرورت کےتحت اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پولنگ کاوقت 5سےبڑھاکر8بجےتک کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی خط ارسال کیا گیا تھا۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی وجہ سے پولنگ کاوقت صبح 7 سے رات 8 بجے تک کیا جائے، گرمی کی وجہ سے پولنگ متاثر ہوگی، دوپہر کے وقت ٹرن آوٹ کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے الیکشن کی سرگرمی اثر انداز ہوگی۔