تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو الیکشن ٹریبونل کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کا فیصلہ معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کے خلاف ان ہی کی دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہورہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ دو دن قبل اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس عبد الرحمٰن لودھی نے این اے 57 سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا تھا۔

شاہد خاقان کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے کاغذات نامزدگی میں ٹمپرنگ کی ہے۔

بعد ازاں شاہد خاقان نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وکیل خواجہ طارق رحیم نے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایپلٹ ٹریبونل نے اختیار سے تجاوز کیا، ٹریبونل کے پاس آر او کے فیصلے کو منظور یا مسترد کرنے کا اختیار ہے لیکن ٹریبونل کے پاس کسی کو تاحیات نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں۔

سابق وزیر اعظم کی درخواست پر آج فیصلہ سنا دیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -