اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

نگراں حکومت کی دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

- Advertisement -

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ حتمی منظوری کل دے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، رواں ماہ بھی نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اضافہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول 92روپے لیٹر تک جا پہنچا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں