منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، سو روپے لیٹر تک جا پہنچا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، پیٹرول کی نئی قیمت99روپے50پیسے فی لیٹر تک جا پہنچی، نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ میں دوسری مرتبہ نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، وزارت خزانہ کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں7روپے54پیسے اضافہ سے99.50پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 14روپے اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت119روپے31پیسے تک جا پہنچی،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 80 روپے 89 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں87روپے 70پیسے ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، یاد رہے کہ رواں ماہ 11جون کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجموعی طور پرفی لیٹر21.41پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ زیر غور لایا گیا اور آج اس سمری کی منظوری دیدی گئی ہے۔

 

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں