جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فضل الرحمان کو مولانا کہنا مولانا کی توہین سمجھتا ہوں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

بنوں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیزل کی پرمٹ پر بکنے والا فضل الرحمان مولانا نہیں ہوسکتا، فضل الرحمان کو مولانا کہنا مولانا کی توہین سمجھتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 2002 سے اقتدار میں ہے، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کشمیریوں کے لیے کیا کیا، وہ ایک مقناطیس ہے، طاقت کے ساتھ مل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، بنوں کے فرعون کا مقابلہ کرنے آیا ہوں، اکرم خان درانی آج اربوں پتی بن گیا ہے، اکرم خان درانی اور مولانا فضل الرحمان نواز شریف کا حصہ رہے ہیں۔

- Advertisement -

عمران خان کے مطابق آج پاکستانی قوم پر قرضہ 13 ہزار سے 27 ہزا رارب روپے پہنچ گیا ہے، عوام حکومت کرنے والوں سے پوچھیں اتنا قرضہ کیسے چڑھ گیا، عوام قرضہ واپس کرنے کے لیے پیسہ کہاں سے لائیں گے، ملک کی آمدنی اور خرچے میں خسارہ بڑھتا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بنگلا دیش، سری لنکا اور بھارت میں گیس، بجلی یہاں سے سستی ہے، خیبرپختونخوا حکومت نے پانی سے بجلی بنانے کی پوری کوشش کی، تیل، کوئلہ، ایل این جی سے بجلی بنائیں گے، ڈالر مہنگا ہوا تو ہر چیز مہنگی ہوگی۔

عمران خان نے کہا کہ کے پی میں ہماری حکومت کے سوا کسی نے بجلی کے منصوبے نہیں لگائے، کے پی حکومت نے چار مائیکرو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ بنائے، کے پی حکومت نے تین سو چھوٹے پاور اسٹیشن لگائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں قوم غریب اور لٹیرے امیر ہوچکے ہیں، ملک کا نظام ایسا ہونا چاہئے جو محنت کرے وہ اوپر آئے، تھوڑے سے لوگ ملک پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں، اکرم درانی جیسے لوگ ملک کو یرغمال بنا کر بیٹھے ہیں، 4 ہفتے بعد ہمارے ملک کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، فیصلہ ہوگا قائد اعظم کا پاکستان بنے گا یا چوروں کا پاکستان رہے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں